• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے تیمور تالپور نے ضمانت کروالی

قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات کی زد میں آئے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے ضمانت کےلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

صوبائی وزیر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں، لیکن یہ نہیں بتایا کہ مجھ پر الزام کیا ہے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

صوبائی وزیر کی درخواست پر عدالت نے 29 مارچ تک ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں تیمور تالپور نے کہا کہ وہ ان کارروائیوں سے ڈرتے ہیں نہ گھبراتے ہیں، پیپلز پارٹی پہلے بھی ایسی کارروائیوں کا سامنا کرچکی۔


تازہ ترین