• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مہم جوئی کا جواب اسی طریقے سے دیا جائیگا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے،کسی بھی مہم جوئی کا جواب اسی طریقے سے دیا جائے گا، کسی خوف یا دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ اورباگسرکا دورہ کیا اور پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈرز کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے اوربلندحوصلے کوسراہا۔

تازہ ترین