• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں ہاتھوں سے مصورہ کا بیک وقت دو تصاویر بنانے کا مظاہرہ


نیدر لینڈ میں مصورہ نے ہاتھوں سے بیک وقت دو تصاویر بنانے کا مظاہرہ کرڈالا۔

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس مصورہ کو ہی دیکھ لیں جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے خوبصورت تصاویر بنا رہی ہے۔

جی ہاں، نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی مصورہ رجاسینا حقیقت کے قریب ترین انسانی تصاویر بناتی ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو مختلف فن پارے بنانے کی صلاحیت بھی خوب رکھتی ہے۔

یہ تصاویر اس قدر حقیقی لگتی ہیں جنہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ اسکیچ کی گئی ہیںیا کیمرے سے لی گئی ہیں۔

رجاسینا بچپن سے ہی مصوری کے شاہکار نمونے ایک عام پینسل سے تخلیق کرتی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہنر کو نکھارتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے بھی ڈرائنگ بنا نی شروع کردی۔

رجاسینا کی آن لائن شیئر کی گئی وڈیوز کو اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ کر شیئر کر چکے ہیںجبکہ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد لوگ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ تعریف کرنے پر بھی مجبور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین