• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھیل میں گھاس کاٹنے کی مشین پر سوار کھلاڑیوں کی ریس


فن لینڈ کی جھیل میں لوگوں نے گھاس کاٹنے والی مشین پر سوار ہوکرانوکھی ریس کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

سالانہ لان موور آئس گراں پری کا انعقادفن لینڈ میں کیا گیا جس میں شرکاء نے سخت سردی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گھاس کاٹنے والی مشین پر سوار ہوکر خوب ریس لگائی۔ فن لینڈ کے علاقے Laviaکی Karhijarvi نامی جمی ہوئی جھیل پر منعقد ہونے والی اس منفرد ریس میں بھرپور حصہ لیا۔

اس سالانہ لان موور آئس رین میں فن لینڈ سمیت، امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس ، سوئٹزرلینڈاور ایسٹونیا سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور تقریباََ ڈھائی سو کلو میٹر طویل ٹریک پر مسلسل بارہ گھنٹے تک گھاس کاٹنے والی مشین پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے ریس لگاتے کی بھرپور کوشش کی۔

منفرد نوعیت کی اس ریس میں جہا ں کچھ ٹیم گرتی پڑتی نظر آئیں وہیں کچھ نے اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا جبکہ خون جما دینے والی سردی میں ایڈونچر کے مزے لیتے ہوئے برطانوی ٹیم نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین