• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: نوجوانوں کے سینکڑوں فٹ بلند کرین پر کرتب


لندن میں ایڈونچر کے شو قین نوجوانوں نے سینکڑوں فٹ بلند کرین پر خطرناک کرتب بازی کا مظاہرہ کیا۔

ایڈونچر ایک ایسا شغل کہ اگر کوئی اس بخار میں مبتلا ہوجائے تو پھر پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل کام ہے لیکن جب بات ہو بلندی پرجاکر کرتب دکھانے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔

جی ہاں خطروں کے کھلاڑی ان جوانوں کو سیلفی لینے کے ایڈونچر نے ستایا تو یہ بغیر کسی حفاظتی اقدام کے لندن کی 820فٹ بلند کرین پر چڑھ گئے۔

منچلوں نے اس کرتب کے دوران اپنی خوب سیلفیاں بھی لیں جو انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین