• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شراب نوشی کی لت بڑا مسئلہ ہے، رپورٹ

بھارتی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں نشے کے عادی افراد میں شراب نوشی کی لت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ایک سو ساٹھ ملین بھارتی شراب کا استعمال کرتے ہیں، یہ تعداد دنیا کے ملکوں کی آبادی سے زیادہ ہے۔ ان سولہ کروڑ  شراب نوشوں میں سے پونے چھ کروڑ کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یہ اعداد وشمار ایک سروے کے دوران سامنے آئے جوکہ نیشنل ڈرگ ڈی پینڈینس ٹریٹمنٹ سینٹر نے کیا تھا۔سروے کے مطابق استعمال ہونے والی شراب میں سے تیس فیصد مقامی سطح پر تیار کی گئی شراب ہوتی ہے جو دیسی شراب کہلاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سات ملین سے زائد بھارتی میری جوانا کے نشے کے عادی ہیں۔ چھ ملین افیون جبکہ چار ملین کوکین کے نشے کے عادی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں شراب پینے والا ہر تیسرا شخص شراب کے نشے کا عادی بن چکا ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین