• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران کی گرفتاری، چیئرمین نیب کی اجازت لازمی قرار

قومی احتساب بیورو (نیب) کےلئے سرکاری افسروں کی گرفتاری چیئرمین نیب کی منظوری سے مشروط کردی گئی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق سرکاری افسران کی گرفتاری سے قبل چیئرمین نیب کی منظوری کے حوالے سے ڈی جی آپریشنز نیب نے تمام ریجنل دفاتر کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ریجنل دفاتر گریڈ 17 سے 19 کے سرکاری افسران کی گرفتاری سے پہلے چیئرمین نیب سے منظوری لیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی گرفتاری سے متعلق نیب کے تمام ریجنل دفاتر کو نوٹیفکیشن کے ذریعے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین