• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا ایک انگلی پر 2 فٹ بال گھمانے کا مظاہرہ


چینی نوجوان نے ایک انگلی پر گھومتی فٹبال کے اوپر ایک اور بال گھما کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب فٹبال سے کرتب بازی ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو فٹبال سے مختلف ٹرکس پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ہاتھ کی انگلی پر پہلےایک فٹبال گھمائی پھر اس گھومتی بال پر ایک اور فٹبال گھما کر جہاں دیکھنے والوں کو حیران کیا وہیں بیک وقت چار فٹبال سے جگلنگ کر کے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ ایسے پیش کیا کہ جیسے یہ اسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

تازہ ترین