• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور قلندر کے حارث رؤف پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

لاہور قلندر کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران لاہور قلندر کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر ملتان سلطان کے ڈین کرسچن کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ان کا مذاق اڑایا اور نازیبا اشارے کیے۔

میچ ریفری روشن ماہناما نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین