• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گودام اور بیکری میں آگ لگ گئی، 3مکان متاثر،4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٞکورنگی میں فرنیچر کےگودام اور بیکری میں آگ لگنے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ تین بچوں سمیت 4افراد جھلس گئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی سیکٹر Aباغ ابن قاسم گلشن ملت پلاٹ نمبر C125پر قائم فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑ ک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ،تاہم آگ نے مزید شدت اختیار کرتے ہوئے برابر میں موجود 2گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں اور 5گاڑیوں کی مدد سے 4گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدقابو پالیا گیا اور آگ لگنے سے گودام اور 2مکان جل گئے، دوسری جانب کورنگی کراسنگ کے قریب بیکری میں جمعہ کی سہ پہر ڈھائی بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر 4گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ نے شدت اختیار کرتے ہو ئے بیکری کے اوپر قائم گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، گھر میں موجود افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم 3بچوں سمیت 4افرادجھلس گئے جن کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،آگ لگنے سے بیکری اور اوپر قائم گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، زخمیوں میں 4سالہ فہیم ،8سالہ اقرا،8سالہ عبدالرافع اور 22سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔

تازہ ترین