• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تالے توڑ کر دکانیں لوٹنے والے گروہ کے5کارندےگرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ، کٹر ، ہتھوڑے اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ملزمان کئی برسوں سے وارداتیں کررہے تھے اور کئی مرتبہ جیل بھی جاچکے ہیں ، ملزمان میں محمد طاہر، ایوب خان، خان جان ، نور خان اور طارق خان شامل ہیں ، ملزمان ایسٹ ، سینٹرل ، اور دیگر اضلاع میں نقب زنی کی وارداتیں کرچکے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کچرا چننے کے بہانے رات کے وقت کسی بھی دکان کے پاس اپنا بورا رکھ کر لیٹ جاتے تھے اور موقع دیکھ کر بورے سے کٹر نکال کر دکان کا تالا کاٹ کر دکان میں داخل ہوجاتے تھے،ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین