• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ کو خفیہ سکائننگ ٹرپ میں میگھن کے بے بی شاور کی کمی محسوس ہوئی

لندن (نیوز ڈیسک) کیٹ مڈلٹن نے ایک پرآسائش خفیہ فیملی سکائننگ ٹرپ پر جانے کے بعد میگھن مارکل کے بے بی شاور کی بہت کمی محسوس کی، اس کے نتیجے میں شاہی خاندان میں تنازع کے شبہات پر اوس پڑ جائے گی۔ ڈیلی میل کے مطابق 37سالہ ڈچز آف سسیکس جو کہ سات ماہ کی حاملہ ہیں، اپنی فرینڈز کے ہمراہ اپنے بچے کا جشن منانے کیلئے جمعہ کو لندن سے برطانیہ روانہ ہوئی تھیں۔تاہم ان کی سسٹر ان لا ڈچز آف کیمبرج ان کی عدم موجودگی میں نمایاں رہیں جنہوں نے 36سالہ شہزادی اور اس کے تین بچوں پانچ سالہ جارج ، تین سالہ شارلیٹ اور صرف 9 ماہ کے لوئس سے نصف ٹرم کی جدائی کے موقع پر تمام تقریبات سے خود کو دور کرلیا ہے۔ دی سن نے گزشتہ روز رپورٹ دی تھی کہ کیٹ اور ولیم نے اپنی ڈائریاں بلاک کردی ہیں تاکہ اپنے بچوں کو بہتر وقت دینا یقینی بنا سکیں جو کہ اس ہفتہ سکول کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ پرنس جارج سائوتھ ویسٹ لندن میں تھامسز بیٹر سی میں زیر مطالعہ ہے جبکہ پرنسز شارلیٹ کینسنگٹن میں اپنے گھر کے قریب واقع ولکاکس نرسری سکول جاتی ہے۔ تین سال قبل ولیم اور کیٹ اپنے دو کمسن بچوں کو ٹرائے ویلیز، فرانس میں گلیمر سے بھرپور کورچیویل لے گئے تھے جہاں انہوں نے برف میں اکٹھے تصاویر بھی بنوائی تھیں۔مقبول عام بے بی شاور کی کمی اس وقت اختتام پر پہنچی جب میگھن کی انتہائی قریب دوست انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی شاہی جوڑے سے آملیں۔300000پونڈز کی پر آسائش تعطیلات سوانکی مینہٹن ہوٹل پر 75000ڈالر فی شب کے پینٹ ہائوس میں گزاری جا رہی ہیں۔ 
تازہ ترین