• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن نیب میں تبدیلی کے بجائے الجھے ہوئے ہیں ،ماہرقانون

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا تھا کہ بیشتر نیب کیسز میں ملزمان کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں نیب میں شفافیت کی کمی ہے انتظامی طور پر بھی نیب میں خرابیاں ہیں شہبازشریف،علیم خان ،آغاسراج درانی سمیت کئی کیسز میں ریفرنس فائل ہی نہیں ہوا اور آخر میں ملزمان کی ضمانت ہو گئی حکومت اپوزیشن سیاسی چپقلش کا شکار ہیں اس لئے وہ نیب میں تبدیلی لانے کے بجائے آپس کی لڑائی میں الجھے ہوئے ہیں۔رہنما مسلم لیگ نون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقدامات سے واضح ہے کہ وہ درست سمت کا تعین کرنے کیلئے تیار نہیں آصف زرداری اوردیگرکیخلاف کارروائی ہو لیکن اس سے تعصب کا رنگ نہیں جھلکنا چاہئے۔آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی،نمائندہ جیو نیوزانقرہ فرقان حمید نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ اسکولوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ لانی چاہیئے، بہتر انداز میں چلانے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اس سے شرح خواندگی میں بہتری آئے گی،شہزاد رائے کی زندگی ٹرسٹ کے اسکول مثالی ہیں ان کا اسٹرکچر بہت اچھا ہے۔
تازہ ترین