• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر:مزید 9بچے جاں بحق ، حکومت صحت کی سہولتیں دینے میں ناکام

مٹھی (خبرایجنسی ، جنگ نیوز) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، 24 گھنٹے میں خوراک کی کمی اور وبائی امراض کے باعث مزید9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، حکومت صحت کی سہولتیں دینے میں ناکام ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سول اسپتال مٹھی میں 5 ماؤں کی گود اجڑ گئی جس میں 6 روز کا فرحان علی، 4 روز کا حسں چھچھر کا بچہ، ایک ماہ کاوجیش کمار،3 ماہ کی علیشااورپیرو بھیل کا نو مولود بچہ شامل ہیں۔
تازہ ترین