• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناانصافیاں ہی دہشت گردی کو تقویت دیتی ہیں، بلاول بھٹو

  لاہور( نمائندہ جنگ )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشروں میں موجود ناانصافیاں ہی دہشتگردوں کو تقویت دیتی ہیں اور پاکستان میں بھی انتہاپسندی اور اعتدال پسندی کے درمیان جنگ ہے ،ہم اس جنگ میں شریک ہیں اور پاکستان کو ایک معتدل معاشرہ بنانا چاہتے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں اساتذہ، دانشوروں ، طلباءاور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی، انتہا پسندی، ماحولیات اور معیشت بڑے چیلنجر ہیں،پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف پرعزم ہے، عمران خان کے دور میں آزادی اظہار پر بڑا حملہ جاری ہے ،پیپلزپارٹی آزادی اظہار اور پریس کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ،اس وقت دنیا کو جن پیجیدہ مسائل کا سامنا ہے جن سے ایک نوجوان قیادت ہی نمٹ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کہتی تھیں کہ صرف جمہوریت کے ذریعے ہی حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین