• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں فلمی گانے پر بغیر اجازت پرتشدد عکس بندی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کلفٹن میں ساحل سمندر کے قریب اداس گانے پرتشدد فلمبندی کرنے والے 6 نوجوانوں کو ساحل پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ عکس بندی کے دوران پولیس کی اچانک آمد بھی ریکارڈ کرلی گئی۔ کراچی ساؤتھ کے ساحل تھانے کی ایس ایچ او انسپکٹر سیدہ غزالہ نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ جمعہ کی شام مددگار 15 پولیس پر عباسی نامی شخص نے اطلاع دی کہ کلفٹن میں دو دریا کے پیٹرول پمپ کے قریب ویران مقام پر متعدد افراد نے ایک نوجوان کو رسیوں میں جکڑ رکھا ہے اور اس پر تشدد کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ساحل سیدہ غزالہ فوری طور پر موقع پر پہنچی تو کالر کی اطلاع کے عین مطابق کارروائی جاری تھی۔
تازہ ترین