• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، پشتو ڈراموں کی اداکارہ گلالئی کو گلہ دبا کر قتل کردیا گیا

مردان ( نمائندہ جنگ)پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ اورماڈل لبنیٰ عرف گلالئی کو گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کر نےکے بعدملزمان نے لاش کھیتوں میں پھینک دی، پولیس نے 2ملزمان کو گرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی ، پریس نوٹ کے مطابق علاقہ تھانہ چورہ چم ڈھیری میں کھیتوں سے ملنے والی لاش مسماۃ لبنیٰ عرف گلالئی کی تھی جس کی شادی محمد عمران سے ہوئی تھی جس سے مقتولہ کاایک بیٹا بھی ہے ، شوہر سے ناراضگی بعد مقتولہ اپنی بہن کیساتھ گل آباد قاضی ٹاؤن پشاور میں مقیم تھی ۔مقتولہ کی ہمشیرہ مسماۃ ( ص) دختر سعید مرحوم سکنہ پارہوتی حال گل آباد قاضی ٹاؤن نے مبینہ ملزمان نواب ولد محمد اقبال ، فضل مالک ولد عبد المالک اور شاہ حسین ولد گلزار محمد ساکنان گدر ساولڈھیر کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ15 فروری کو ملزمان موٹر کار میں اس کےگھر آئے،چائے پی ، مسماۃ لبنیٰ عرف گلالئی نے بتایا کہ وہ ان کیساتھ والدہ کو ملنے مردان جا رہی ہے بعد میں اسے پتہ چلا کہ اس کی ہمشیرہ کی لاش چم ڈھیری میں کھیتوں سے ملی ۔
تازہ ترین