• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل‘اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12رنز سے شکست دے دی

شارجہ(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل‘اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12رنز سے شکست دے دی۔پولارڈ کی برق رفتار ففٹی رائیگاں‘محمد سمیع شاندار ہیٹ ٹرک پرمین آف دی میچ قرارپائے۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان سپر لیگ فور میں ایک اور دلچسپ میچ میں دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹیڈ نے سابق چیمپین پشاور زلمی کوبارہ رنز سے شکست دے دی۔کیرون پولارڈ 22گیندوں پر پانچ چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے 53رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے لیکن ان کے آوٹ ہوتے ہی بازی پلٹ گئی۔وہاب ریاض نے8گیندوں پر20رنز اسکور کئے۔ جمعے کی شب شارجہ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تازہ ترین