• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی افسر کومجسٹریٹ لگانا ریاست کی غلطی تھی، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے تھانہ ماڈل ٹائون لاہور کے علاقہ کے 2009کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں قانون کے مطابق ملزمان کی شناخت پریڈ نہ کرنے کے مرتکب اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کنور انوار علی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران انکا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتظامی افسر کومجسٹریٹ لگانا ریاست کی غلطی تھی۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو عدالتی نوٹس پرسابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ (موجودہ ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ حکومت پنجاب) کنور انوار علی پیش ہوئے اور اپنا جواب پیش کیا۔
تازہ ترین