• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کا سالانہ میگزین ’’کیسا ہوگا 2019‘‘ شائع ہوگیا

کراچی (محمد ناصر) ”دی اکنامسٹ“ کے اشتراک سے شائع ہونے والا ”جنگ گروپ “ کا سالانہ میگزین ”کیسا ہوگا 2019ء“ شائع ہوکر مارکیٹ میں آگیا ہے۔ اس میگزین میں سال 2019ءکے بارے میں بین الاقوامی اُمور و تعلقات، سیاست، معیشت، صحت، سماجیت، ثقافت، جمہوریت، سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل، فلم ، ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا اور دیگر موضوعات پر سیر حاصل گفتگو، مضامین، تجزیئے، پیش گوئیاں شامل ہیں۔ سال بھر آپ کے پاس رہنے والے اس میگزین میں آپ کو امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ، ایشیا ، افریقہ اور دُنیا کے ہر خطے کے بارے میں ہر امور اور ہر مسئلے پر تفصیل ملے گی۔ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی نئی حکومت، معیشت، اعداد و شمار کی روشنی میں اور تجزیوں کی صورت میں اس میگزین میںپڑھنے کو ملے گی۔ یہی نہیں امریکا، چین، یورپ کی معیشت کو پیش آنے والے چیلنجز کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ اس بار دُنیا بھر کے واقعات میں سے بھی انتخاب شامل ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ضابطے، ثقافتی جنگوں کا اگلا محاذ کیا ہوگا، آواز اُٹھائیے ورنہ خاموش کردیئے جاؤ گے، سبزی خوری کا سال، بریگزٹ کا قاتل کون، جاپان کی نئی سیاحتی منزلیں، اندھی محبت اور دیگر دلچسپ مضامین اس میگزین میں شامل ہیں۔ پاکستان سیکشن میں آپ وزیر مملکت حماد اظہر، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، احسان ملک، فرخ اقبال، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، شجاع نواز، حامد خان ایڈووکیٹ، حسن کرار، بصیر شمسی، ظفر محمود، سینیٹر رضا ربانی، سہیل وڑائچ، حامد میر، اظہر عباس، سینیٹر شیری رحمان، سلیم صافی، صادقہ صلاح الدین، زاہد گشکوری ، فہیم زمان کی پُر اثر تحریریں بھی ”کیسا ہوگا 2019ئ“ کی زینت ہیں۔ اِن لکھاریوں نے اپنے اپنے شعبوں پر قلم اُٹھایا ہے اور وہ تجربات، تاثرات اور تجزیئے شامل کئے ہیں جو پڑھنے کے لائق ہیں۔ حامد میر کی تحریر ”سیاسی روش کون آرہا ہے، کون جارہا ہے“ بھی پاکستان کی سیاسی صورتحال اور اس کے تانے بانے ظاہر کرتی ہے۔ سہیل وڑائچ کی تحریر ”سڑک، گٹر، نلکے ہلکے نہ لو“، سلیم صافی کا مضمون ”گاجر ختم اب چھڑی ہضم ہوگی؟“۔ اظہر عباس ”نئے ماڈل کی تلاش میں“ کے عنوان سے اپنی تحریر میں الیکٹرانک میڈیا کے حالات بیان کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2018ءمیں جنگ گروپ کے اس سالانہ میگزین میں شائع ہونے والی 90 فیصد پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ اب دیکھتے ہیں سال 2019ءمیں کتنے فیصد باتیں آگے جاکر درست ثابت ہوں گی۔ اُردو زبان میں شائع ہونے والے اِس میگزین کی قیمت صرف 300 روپے ہے یہ شمارہ پاکستان بھر کے تمام بک اسٹورز اور اسٹالز پر با آسانی دستیاب ہے۔ گھر بیٹھے میگزین منگوانے کیلئے UAN-021-111-266311 پر فون کیا جاسکتا ہے۔ ایس ایم ایس کیلئے KH لکھ کر 6542 پر بھیجیں یا 0317-2484772 پر واٹس ایپ کریں یا وزٹ کیجئے ویب سائٹ www.jang.com.pk/2019
تازہ ترین