• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، سراج درانی کی گرفتاری کیخلاف قرارداد منظور ،اپوزیشن کا شور شرابا

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری اور انکے اہل خانہ کیساتھ نیب کی ٹیم کی جانب سے کئے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف ایک قرارداد منظور کرلی جسکا ساتھ جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے نہیں دیا، قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے ارکان نے کہا کہ اسپیکر آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، معاملہ ایوان کی تقدس کا ہے، جبکہ بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش نہ کرنے دینے اپوز یشن کا واک آئوٹ نے ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ بعدازاں کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف ایوان میں جی ڈی اے ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کردہ الگ الگ قراردادیں بھی ایوان میں منظور کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کیخلاف قرارداد منظور کرلی، پیپلز پارٹی کے ارکان نے دھواں دھار تقاریر میں نیب پر انتقامی کارروا ئیو ں کا الزام لگایا اور اسپیکر آغا سراج درانی اور انکے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا جس وقت یہ قرارداد پیش کی جارہی تھی جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارجیت کیخلاف اپنی ایک دوسری قرارداد پیش کرنا چاہتے تھے۔
تازہ ترین