• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا کی 90فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا کی90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں پوری دنیا دو ہفتوں میں جوہری دھویں کی لپیٹ میں آ جائے گی اور 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو جائے گی اور تہذیب ختم ہو جائے گی۔پاکستان اور بھارت دو پڑوسی ملک اور نیوکلیئر طاقت ہیں لیکن دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات کشیدہ رہنے کی وجہ سے اکثر ہم جوہری جنگ کی باتیں سننے کو ملتی ہیں۔امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیئر طاقتیں جن کے پاس ہیرو شیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند سو جوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگنا پڑیں گے۔

تازہ ترین