• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنیکا حکم

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ اسفند یار سے 20؍ لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی رکھنے پر درخواست گزار اسفند یار کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
تازہ ترین