• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکار نہیں کیا، حکومت جب کہے گی نواز شریف کی انجیو گرافی کروائینگے، ذاتی معالج

لاہور(نمائندگان جنگ) جناح اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف ، بیٹی مریم نواز، بہو اور حسن نواز کی اہلیہ نے ملاقات کر کے عیادت کی ، جبکہ سابق وزیرا عظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف یا انکی فیملی نے انجیو گرافی کرانے سے انکار نہیں کیا ، حکومت جب کہے گی انجیو گرافی کروائیں گے، انجیو گرافی کی تاخیر کے باعث کچھ ہوا ذمہ دار حکومت اور ڈاکٹرز ہوں گے۔نواز شریف کا جناح اسپتال میں معمول کا چیک اپ جاری ہے تاہم میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر علاج کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین