آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍شوال المکرم 1440ھ 27؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ نے بھی پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے ہاتھ اٹھالئے

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی انٹیلی جنس اوربھارتی فضائیہ نے مودی سرکار کی پاکستان کو دی جانے والی بڑھکوں کی ہوا نکال دی ،بھارتی فوج کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت سے پہلے ہزار بار سوچے گی، بھارتی فضائیہ نے بھی پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے ہاتھ اٹھالئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس نے مودی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا مورال جنگ لڑنے والا نہیں ہے جبکہ بھارتی افواج میں دن بدن جوش اور ولولہ ختم ہوتا جارہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں