• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان میں کراچی والے سرفہرست، ایف بی آر فہرست جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 150؍ ایسے افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے سرکاری خزانے میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا ہے۔ ان میں سے کراچی کی صائمہ شہباز ملک نے 2018ء میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ مجموعی فہرست میں سے مہوش ٹپال بھی خاتون ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والوں کی فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کی جانب سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والے 50؍ افراد (ٹاپ ففٹی) بھی جاری کی گئی ہے جسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں انفرادی طور پر ٹیکس جمع کرانے والے افراد، لوگوں کی ایسوسی ایشن (اے او پی) اور کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ فہرستیں ایک دو روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ ٹاپ ففٹی کی فہرست میں سب سے زیادہ ٹیکس شہریوں کی جانب سے انفرادی حیثیت میں جمع کرایا گیا ہے اور 50؍ میں سے 33؍ افراد ایسے ہیں جنہوں نے 2018ء میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا۔ اس کے بعد لاہور کے 6؍ افراد، گوجرانوالہ کے تین، اسلام آباد سے دو جبکہ سکھر، ایبٹ آباد، حیدرآباد، کوئٹہ اور ملتان کے ایک ایک شہری نے ٹیکس جمع کرا کے اپنا نام ٹاپ ففٹی میں شامل کرایا ہے۔
تازہ ترین