• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی،موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ،2افراد قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے نیوکراچی یوپی موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار پر سوار ملزمان نے ہائی رؤف نمبر CT-8084 پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پردم توڑ گئےجبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا ، قائم مقام ایس ایچ او خوشحال کے مطابق مقتولین کی شناخت 35 سالہ نصیب اللہ ولد سلطان اور 40 سالہ نور علی ولد نعمت اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت 40 سالہ رفیق ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ، مقتولین فشری کے قریب کے رہائشی تھے اور ان کا فشری میں کاروبار ہے انکے رشتہ دار نے یوپی موڑ کے قریب کوئٹہ گلشیر آغا کے نام سے ہوٹل کھولا ہے جہاں پر تینوں افراد ملنے کیلئے آئے تھے انہوں نے جمعہ کی نماز ناگن چورنگی پر صدیق اکبر مسجد میں ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد وہ لوگ اپنے رشتہ دار کے ہوٹل پر آئے اور کھانا کھانے کے بعد جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھےتو پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔
تازہ ترین