• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے جو کیا سب کے سامنے ہے،بچوں کو یہاں لاتا تو سب رو پڑتے، سراج درانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار زیرحراست اسپیکر آغاسراج کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس ہوااور انہوں نےکارروائی کی صدارت کی۔ ایوان میں آمد پر اراکین نے اُن کا استقبال ڈیسک بجا کر کیا۔دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیب کے لوگ آئے اور کہا ہمارے پاس وارنٹ گرفتاری ہیں، اپنے بچوں کو یہاں لاتا تو آپ سب رو پڑتے، آج جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کل آپ کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ نیب نے جس طرح گرفتار کیا وہ سب کے سامنے ہے، کیا میں دہشت گرد ہوں یا میری شکل اُن سے ملتی ہے، میرے گھر پر چھاپہ مارنے والے کون تھے؟ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مکمل رپورٹ پیش کریں۔
تازہ ترین