• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کا ملازم لاکھوں روپے نقد اور زیورات چوری کرکے فرار

لاہور( نیوز ڈیسک) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے، گھر کے زيورات، کریڈٹ کارڈ اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے۔اداکارہ کے مطابق واقعے کے بعد انہوں نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا۔میرا نے بینک پر بھی ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا موبائل فون پر پیغام نہیں آیا۔
تازہ ترین