• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب پر ممنوعہ مواد کا انکشاف، پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی ) دنیا کی سب سے بڑی ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ ’’یوٹیوب‘‘ پر موجود فحش اور چائلڈ پورنوپر مبنی مواد کی موجودگی کی اطلاعات پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کی نظرسے اس قسم کا مواد گزرے تو پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر اس کی باقائدہ شکائت درج کرائیں تا کہ کارروائی کی جاسکے،دریں اثنا دنیا کی نامور و معروف اداروں بشمول ، نیسلے، ایپک، میکڈونلڈ، سمیت دیگر بڑے تجارتی اداروں نے یو ٹیوب سے اپنے اشتہارات ہٹا دئے ہیں ، انکشاف کیے جانے کے بعد یورپ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں یوٹیوب کے خلاف تہلکہ مچ گیا اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے یوٹیوب کو اربوں روپے کے اشتہارات دینا فوری طور پر بند کردیے۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق توہین رسالت ، فحش مواد اور چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق قوانین واضع ہیں لہٰذہ اس سلسلے میں تاخیرنہ کی جائے ۔
تازہ ترین