• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی میتیں آبائی علاقے منتقل

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ اور وہاں سے ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانوزئی منتقل کردی گئیں ۔

کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانےسے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں کی میتیں نیوی کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچائی گئیں ۔

کوئٹہ ائیر پورٹ پر صوبائی وزراء زمرک خان ،نعیم بازئی ،نصیب اللہ مری اور عبدالخالق ہزارہ نے میتیں وصول کیں جہاں سے ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانوزئی لے جائی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی تدفین ہفتہ کی صبح 11بجے خانوزئی میں ہوگی ، متاثرہ فیملی کاتعلق ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے ہے، فیصل کاکڑ اپنی اہلیہ کا علاج کرانے کراچی آئے تھےان کے ہمراہ ان کی بہن اور 5 بچے تھے۔

جاں بحق بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے9برس کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچے اور 2بچیاں شامل ہیں۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزراء کا کہنا تھا مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس کی تحقیقات کراکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

تازہ ترین