• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سخی ترت مرادؒ کا عرس آج شروع ہوگا

لاہور(نمائندہ جنگ) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربار حضرت سخی ترت مرادؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات آج اورکل آپ کے آستانہ باغ جناح لاہور میں ہو رہی ہیں ۔ تقریبات کا افتتاح ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب آج 3:00 بجے سہ پہر رسمِ چادر پوشی سے کریں گے ۔ مولانا قاری فضل الہٰی برصغیر پاک و ہند کے نامور قاری مولانا قاری عبدالمالک لکھنویؒ کے براہ راست شاگرد تھے ۔ مرحوم نے6 بیٹے ، 4 بیٹیاں جو کہ سب حافظ قرآن اورچار بیٹے عالم دین ، سیکڑوں شاگرد اور ہزاروں عقیدت مند سوگوار چھوڑے ہیں ،مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد عکس جمیل چوک مین مارکیٹ سمن آباد لاہور میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا اجود عبید، مجیب الرحمن شامی ،مولانا زبیر حسن،صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال، مولانا عبدالرحیم چترالی،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو مقامی قبرستان شیرشاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین