• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری طور پر اووربلنگ سے متاثرہ صارف کو بل درست کرکے دیں گے:سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئرطاہر محمود نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہفتہ واربنیادو ں پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں ۔ اووربلنگ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کریں گے اور فوری طوپر اووربلنگ سے متاثرہ صارف کو بل کی درستگی کرکے دیں گے ۔ وہ آپریشن سرکل وہاڑی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے وہاڑی سرکل کمپلیکس میں پودالگایا اورشہر کے مختلف علاقوں میں جاری مینٹی نینس ورکس کا جائزہ لیا،قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے وہاڑی سرکل کمپلیکس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن وہاڑی کوہدایت کی کہ فیڈرز کی بائفرکیشن اور ری ہیبلی ٹیشن کے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں ۔
تازہ ترین