• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونگی نمبر14میں صفائی کے ناقص انتظامات ،تاجروں کاانتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چونگی نمبر 14کے زیراہتمام چونگی نمبر 14کے علاقہ میں صفائی کے انتظامات کو یقینی نہ بنائے جانے پر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر انجمن تاجران چونگی نمبر 14شیخ عابد قریشی و دیگر تاجر رہنما عبد الرئوف نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حالیہ دنوں بارش کی وجہ سے ابھی تک چونگی نمبر 14کے علاقہ میں جگہ جگہ کیچڑ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، ویسٹ انتظامیہ نے ابھی تک صفائی و ستھرائی کے کوئی انتظامات نہ کئے ہیں اگر چوبیس گھنٹے کے اندر صفائی کے انتظام کو یقینی نہ بنایا گیا تو تاجر سالڈ ویسٹ کے دفتر کے سامنے بھی احتجاج کریں گے ۔
تازہ ترین