• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کا کھیل حکومت کو مہنگا پڑ سکتا ہے ، دوست محمدکھوسہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) موجودہ نااہل حکومت پاکستان پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے کیلئے نیب کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کر رہی ہے آئین و قانوں کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں بغیر انکوائری بغیر بلائے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بوکھلاہٹ میں نیب جیسے ادراے کو متنازعہ بنا رہی ہے احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کا یہ کھیل حکومت کو مہنگا پڑ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک شاہ رخ، راو ساجد علی، علی مراد کھیتران، چوہدری یاسین، بہرام خان بزدار، ساجد خان بلوچ، خواجہ عمران نے دوست محمد کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔
تازہ ترین