• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی، اووربلنگ پر 3میپکو اہلکار معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئرطاہر محمود نے ناقص کارکردگی اور اووربلنگ کرنے پر تین اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور انہیں فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن مظفرگڑھ کوثر سعید مرزا کو ناقص کارکردگی اور نااہلی پر معطل کیاگیاہے جبکہ لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ مظفرگڑھ سرکل سید رسالت حسین اور میٹرریڈر مظفرگڑھ فرسٹ سب ڈویژن محمد ارشد کو زائد بلنگ کرنے پر معطل کرکے ہیڈ کوارٹر اٹیچ کیاگیاہے ۔
تازہ ترین