• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف انجینئر او اینڈ ایم میپکو کی کھلی کچہری

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف انجینئر او اینڈ ایم میپکوعبد العزیز نیازی نے گذشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں جس میں17افراد نے اپنی شکایات پیش کیں۔ان میں محمد ذکا اللہ،محمد حسین اور محمد اعظم نے بل درستگی،توقیرشاہ،غلام محمد،ٖغلام جیلانی شاہ،نذر محمد،امام بخش،طارق احمد، محمد آصف اور محمد شبیر نے بلوں کی اقساط،حامد علی،عبد الرحیم،بشیر احمد اورامتیاز علی نے بل ادائیگی کی تاریخ میں توسیع،محمد رفیق نے میٹر کی تبدیلی جبکہ محمد اکرم نے کنکشن منقطع ہونے سے متعلق شکایات پیش کیں ان درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کر دئیے گئے۔
تازہ ترین