• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لوگوں کی جان ،مال اور عزت کی محافظ ہے،سی پی او ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان عمران محمود نے گزشتہ روز عید گاہ کینٹ میں نماز جمعہ ادا ئیگی کے بعد لوگوں سے خطاب کیا اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ پولیس لوگوں کی جان ،مال اور عزت کی محافظ ہے۔ پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ ڈویژن کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔
تازہ ترین