ملتان (سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی اور غفلت کا شکار کچرا چنتے اور بھیک مانگتے 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن پیراں غائب روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 8 سالہ حمزہ ولد ربنواز، 9 سالہ علی رضا ولد ایاز شامل ہیں، ورثاء کی تلاش جاری ہے۔