• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں سے 70لٹر شراب اور 14کلو سے زائد چرس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 70لیٹر شراب اور 2کلو سے زائد چرس برآمد کرکے متعد د ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ ڈی ایس پی سرکل دہلی گیٹ اور ایس ایچ او دہلی گیٹ نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے منشیات فروش غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 12 کلو چرس بھی برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔مجسٹریٹ کورٹ نے شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم محمداعجاز سے 9 لٹر شراب برآمد کی گئی تھی ۔
تازہ ترین