• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ساٹھ کے عشرے کی انتہائی خوب صورت اداکارہ اور ہندی سینما کی لیجنڈ مدھو بالا کو اس جہانی فانی سے رخصت ہوئے 50 برس بیت گئے۔

1933 میں دہلی میں پیدا ہونے والی ممتاز جہاں دہلوی نے فلم نگری میں قدم رکھا تو مدھو بالا کہلائیں اور سلور اسکرین کو اپنے حسن کی چکاچوند اور مسحور کن اداکاری سے ایسا جگمگایا کہ ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی۔

فلم محل سے شہرت اور ناموری کا جو سفر مدھو بالا نے شروع کیا اس کا عروج تھا شہرہ آفاق فلم مغل اعظم،جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں بلکہ سینما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔

اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے چوبیس فلموں میں کام کیا جن میں سے زیادہ تر سپر ہٹ رہیں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ مدھو بالاکی جوڑی کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں پرائی آگ، لال دوپٹہ،امرپریم، سنگار،نیکی اوربدی، دواستاد، چلتی کا نام گاڑی اورمسٹر اینڈ مسز 55 قابلِ ذکر ہیں۔

مدھو بالا صرف 36 برس کی عمر میں23 فروری 1969 کو اس دنیا سے چل بسیں لیکن ان کی حسین مسکراہٹ آج بھی ا ن کے کروڑں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین