• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی کراچی سے ملی لاش کی شناخت ہو گئی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں 2 روز قبل ملنے والی لاشوں میں سے لڑکے کی لاش کی شناخت ہو گئی، مقتول میٹروول کا رہائشی تھا اور جولائی 2018ء میں گھر سے جھگڑا کر کے چلا گیا تھا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 2 روز قبل لڑکا اور لڑکی کی ملنے والی لاشوں میں لڑکے کی لاش کی شناخت نصیب زر خان کے نام سے کر لی گئی۔

مقتول نوجوان مومن آباد میٹروول کا رہائشی اور آبائی گائوں کالا ڈھاکہ سے تھا، نصیب زر خان جولائی 2018ء میں گھر سے جھگڑا کر کے چلا گیا تھا۔

مقتول نوجوان کا صرف ایک مرتبہ اپنے گھر سے رابطہ ہوا تھا، جولائی میں مقتول کے گھر سے نکلنے کے ایک ماہ بعد محلے کی لڑکی بھی لاپتہ ہوئی تھی، لڑکی کی لاش وصول کرنے اب تک کوئی نہیں آیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والے تالا لگا کر کہیں گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سےرابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس نے نوجوان لڑکا لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین