• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف چیمبر اور احمد عرف زکریا کے ناموں سے کر دی گئی ہے۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا، گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین