• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں ماہی گیردریا سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے


چین میں سالانہ فشنگ مقالے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں ماہی گیر دریا سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔

چین کے صوبے Fujianکے شہر Zhengzhouکے تالاب پرروایتی واٹر فیسٹیول کے موقع پرمنعقد کئے جانے والے مچھلیاں پکڑنے کے اس سالانہ مقابلے میں چین کے مختلف صوبوں سے آئے پانچ سو سے زائد ماہی گیروں نے شرکت کی اور مچھلیاں پکڑ کر اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں ماہی گیروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو رنگ برنگی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔

مقابلے کا آغاز شرکاء کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین