• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمچماتی لگژری گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز


امریکی شہر کلیو لینڈ میں سالانہ موٹر شو2019کاآغاز ہوگیا ہے جس میں رواں برس 800سے زائد گاڑیاں اور چھوٹے ٹرکس نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں گاڑیاں بنانے والی کئی آٹو کمپنیز نے شرکت کی ہے اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ چمچماتی نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

آٹو شو کے دوران کئی کلاسک کاریں بھی پیش کی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ آٹوشو3مارچ کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں شوقین افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین