• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ زہریلی شراب سے متاثرہ 200افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نے جمعرات کی شام کو شراب نوشی کی، ہلاک ہونے والے یہ افراد آسام میں واقع چائے کے باغ کے کارکن تھے۔

ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب فروخت کرنے والے 2مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔

بھارت میں 2 ہفتے قبل بھی زہریلی شراب نوشی کے واقعے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین