• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پر اولمپکس ایونٹس کی میزبانی دینے پر پابندی

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ نہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت میں اولمپکس ایونٹس کے انعقاد پر پابندی عائد کردی، بھارت پاکستان سمیت کھیلوں میں شریک تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو ویزے دینے کی ضمانت نہیں دے گا توپابندی برقرا رہے گی۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری رضی احمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شوٹرز کو بھارتی ویزہ نہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت میں شیڈولڈ اولمپکس ایونٹ کے انعقاد پر پابندی لگادی ہے ۔

رضی احمد نے بتایا کہ انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت جانے کیلئے پاکستانی شوٹرز کو اسپیشل طیارے کی بھی پیشکش کی لیکن بھارت نے ویزے نہیں دیئے جس پر آئی ایس ایس ایف نے سخت ایکشن لیا ۔

پاکستان کے غلام مصطفی اور خلیل اختر کو بھارت میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ میں شریک ہونا تھالیکن بھارت نے ویزے نہ دیئے جس پر پاکستانی کھلاڑی ایونٹ سے محروم ہوگئے ، اسی سبب کھیلوں کی عالمی تنظیم آئی او سی نے بھارت پر پابندی عائد کی ۔

تازہ ترین