• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شخص نے ناک کی مدد سے کتاب لکھ ڈالی


برطانیہ میں ایک شخص نے جسمانی طور پر معذورہونے کے باوجود ناک کی مدد سے کتاب لکھ ڈالی۔

معذور ی اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

برطانیہ کے قصبے ایسٹ کووز کے رہائشی Josh Barry کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود ناک کی مدد سے کتاب لکھ ڈالی۔

جوش بیری نے یہ کارنامہ 9سال میں سر انجام دیا جبکہ اس دوران مختلف مواقع پرانہیں سخت دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ کتاب انکی اپنی سوانح حیات ہے جس میں انہوں نے زندگی کی مشکلات کا ذکر بھی کیا ہے۔

تازہ ترین