• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 24 قیراط سونے سے سجا انوکھا ڈونٹ


یوں تو میٹھے مزیدارچاکلیٹ اور کریم کی ٹاپنگ والے ڈونٹس سب ہی کو پسند ہوتے ہیں لیکن جناب اگر یہی میٹھے مزیدار ڈونٹس سونے سے سجے ہوں تو پھر کیا ہی کہنےہیں۔

جی ہاں، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی اینٹر تھرو دی ڈونٹ شاپ نے اپنا نیا ڈونٹ ورژن متعارف کروایاہے جسے چوبیس قیراط سونے سے سجایا گیا ہے جبکہ ڈونٹ پر کرشٹل آئسنگ بھی کی گئی ہے۔

اس مزیدار گولڈ ڈونٹ قیمت صرف 100ڈالر یعنی 13ہزر973پاکستانی روپے ہے، تو جناب اگر سونے سے سجا مزیدار ڈونٹ کھانا تو ہے امریکاپہنچ جائیں۔

تازہ ترین