• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے 13 ویں میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7  وکٹ سے ہرا دیا۔

 ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 اعشاریہ 1 اوور میں 144 رن کا ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔  

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونچی 67 اور اسمتھ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

اسلام آباد کے لیوک رونچی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کامیاب بولر رہے جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اس کے علاوہ  کراچی کا کوئی بولر وکٹ لینے میں کامیاب نہیں رہا۔


اس پہلے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائمقام کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے بین ڈنک 49، امیر یامین35، بابر اعظم27 اور لیونگ اسٹون 22 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 143 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی طرف کھیل کا آغاز بابراعظم اور کولن منروکیا تھا،مگر پہلے اوور کی تیسری گیند پر کولن منرو بائونڈلائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے،انہیں رومان رئیس نے نشانہ بنایا۔

کراچی کنگز کی دوسری وکٹ چوتھے اوور میں 19 کے اسکور پر گری تھی،ون ڈائون بیٹسمین اویس ضیاء 3 رنز بناکر محمد موسیٰ کا شکار بننے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری کامیابی 25 کے اسکور پر ملی تھی، کولن انگرام کو فہیم اشرف نےرومان رئیس کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا۔

چوتھے آآٹ ہونے والے بیٹسمین اوپنر بابر اعظم تھے، جو46 کے مجموعی اسکو پر 27 رنز کی اننگز کھیل کر رن آوٹ ہوئے۔

لیونگ اسٹون اور بین ڈنک کی 28 رنز کی شراکت فہیم اشرف نے 14 ویں اوور میں توڑی،انہوں نے لیونگ اسٹون کو 22 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا تھا۔

اسی اوور کی پانچویں گیند پر فہیم اشرف نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو 74 کے اسکور پر بولڈ کیا تھااور میچ میں تیسری وکٹ اپنے نام کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان اور کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم ٹاس کےلئے میدان میں اترے تھے۔

اسلام آباد کی طرف سے فائنل الیون میں لیوک رونچی،صاحبزادہ فرحان، کیمرون ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد موسیٰ،اسمتھ پٹیل، رومان رئیس اور پارنیل شامل تھے۔

کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم، کولن منرو، اویس ضیاء، کولن انگرام، لیونگ اسٹون،بین ڈنک،محمد عامر،امیر یامین، عمر خان اور عثمان شنواری میدان میںاترے تھے۔

تازہ ترین